مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

مسجد قباء کی فضیلت کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 793
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ (ابن عمر) ہر ہفتہ کے دن (مسجد) قباء میں آتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر ہفتہ کے دن قباء جاتے ہوئے دیکھا ہے۔