مختصر صحيح مسلم
نکاح کے مسائل

کوئی خاوند کسی مومن عورت (بیوی) سے دشمنی نہ رکھے۔
حدیث نمبر: 845
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی مومن مرد کسی مومن عورت سے سخت بغض نہ رکھے، کہ اگر اس میں ایک عادت ناپسند ہو گی تو دوسری پسند بھی ہو گی یا غیرہ کا لفظ ارشاد کچھ فرمایا۔