مختصر صحيح مسلم
لعان کے مسائل

بچے کا انکار اور ”رگ“ کے گھسیٹنے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 871
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی فزارہ میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ میری بیوی کے ایک کالا بچہ پیدا ہوا ہے (تو وہ میرا معلوم نہیں ہوتا کیونکہ میں کالا نہیں ہوں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کا رنگ کیا ہے؟ وہ بولا کہ لال ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان میں کوئی خاکی بھی ہے؟ اس نے کہا ہاں خاکی بھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر یہ رنگ کہاں سے آیا؟ اس نے کہا کسی رگ نے گھسیٹ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے بچے میں بھی کسی رگ نے یہ رنگ گھسیٹ لیا ہو گا۔