مختصر صحيح مسلم
خریدوفروخت کے مسائل

قبضہ کر لینے سے پہلے گندم کی بیع منع ہے۔
حدیث نمبر: 909
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اناج خریدے پھر اس کو (اس وقت تک) نہ بیچے جب تک کہ اس پر قبضہ نہ کر لے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں ہر چیز کو اسی پر خیال کرتا ہوں۔