مختصر صحيح مسلم
خریدوفروخت کے مسائل

عرایا کی بیع اس کے اندازہ سے جائز ہے۔
حدیث نمبر: 919
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عریہ (جس کی تعریف پچھلی حدیث میں بیان ہوئی) میں اس بات کی رخصت دی کہ ایک گھر کے لوگ اندازے سے خشک کھجور دیں اور اس کے بدلے درخت پر موجود تر کھجور کھانے کو خرید لیں۔