مختصر صحيح مسلم
خریدوفروخت کے مسائل

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ) جو شخص دھوکہ دے اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
حدیث نمبر: 947
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے راستے میں اناج کا ایک ڈھیر دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے اندر ڈالا تو انگلیوں پر تری آ گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اے اناج کے مالک یہ کیا ہے؟ وہ بولا یا رسول اللہ! یہ بارش سے بھیگ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تو نے اس بھیگے ہوئے اناج کو اوپر کیوں نہ رکھا کہ لوگ دیکھ لیتے؟ جو شخص دھوکہ دے وہ مجھ سے کچھ تعلق نہیں رکھتا۔