مختصر صحيح مسلم
وصیت ، صدقہ اور ہبہ وغیرہ کے متعلق

ایک تہائی سے زیادہ وصیت نہ کی جائے۔
حدیث نمبر: 983
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ کاش لوگ ایک تہائی سے کم کر کے چوتھائی کی وصیت کیا کریں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تہائی کی رخصت فرمائی اور فرمایا کہ تہائی بھی بہت (زیادہ) ہے۔