مختصر صحيح مسلم
وصیت ، صدقہ اور ہبہ وغیرہ کے متعلق

جو آدمی کسی کو اس کی زندگی تک کسی چیز کا عطیہ دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 993
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے مالوں کو روکے رکھو اور ان کو مت بگاڑو کیونکہ جو کوئی عمریٰ دے وہ اسی کا ہو گا جس کو دیا جائے، وہ زندہ ہو یا مردہ اور (اس کے مرنے کے بعد) اس کے وارثوں کا ہے