مختصر صحيح مسلم
نذر ( ماننے ) کے مسائل

جس نے نذر مانی کہ وہ کعبہ شریف پیدل چل کر جائے گا۔
حدیث نمبر: 1004
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ بیت اللہ تک ننگے پاؤں پیدل جائے گی، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے کا کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پیدل بھی چلے اور سوار بھی ہو جائے۔