مختصر صحيح مسلم
گری پڑی چیز کے مسائل

جس نے گمشدہ چیز رکھ لی، وہ گمراہ ہے۔
حدیث نمبر: 1062
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے گری پڑی چیز مشہوری کئے بغیر رکھ لی، وہ گمراہ ہے۔ (اس سے معلوم ہوا کہ گری پڑی چیز کی پہنچان کرانا اور بتلانا ضروری ہے)