مختصر صحيح مسلم
جہاد کے مسائل

طاعون (کی موت) ہر مسلمان کے لئے شہادت کی موت ہے۔
حدیث نمبر: 1083
سیدہ حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں کہ مجھ سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یحییٰ بن ابی عمرہ کس عارضے میں فوت ہوئے؟ میں نے کہا کہ طاعون سے فوت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طاعون ہر مسلمان کے لئے شہادت ہے۔