مختصر صحيح مسلم
سیر و سیاحت اور لشکر کشی

جہاد میں عورتوں اور بچوں کا قتل ممنوع ہے۔
حدیث نمبر: 1133
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت ایک لڑائی میں پائی گئی جس کو مار ڈالا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کے مارنے سے منع فرما دیا۔