مختصر صحيح مسلم
ہجرت اور غزوات بیان میں

انبیاء علیہم السلام کا اپنی قوم کی تکلیف پر صبر کرنا۔
حدیث نمبر: 1169
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ گویا کہ میں (اب بھی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک پیغمبر کا حال بیان کر رہے تھے کہ ان کی قوم نے ان کو مارا تھا اور وہ اپنے منہ سے خون پونچھتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے کہ اے اللہ! میری قوم کو بخش دے وہ نادان ہیں۔ (سبحان اللہ نبوت کے حوصلے کا کیا کہنا)۔