مختصر صحيح مسلم
شکار اور ذبح کے مسائل

جب شکاری سے شکار غائب ہو جائے، پھر وہ اسے پالے۔
حدیث نمبر: 1242
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنا شکار تین روز کے بعد پائے، تو اگر وہ بدبودار نہ ہو گیا ہو تو اس کو کھا لے۔