مختصر صحيح مسلم
قربانی کے مسائل

دو مینڈھوں کی قربانی جو سفید و سیاہ سینگوں والے ہوں، اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا اور ((بسم اللہ اور اللہ اکبر)) کہنا۔
حدیث نمبر: 1256
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جو سفید اور سیاہ، سینگ دار تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دست مبارک سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا اور یہ کہ (ذبح کے وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پاؤں ان کی گردن پر رکھے ہوئے تھے۔ اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ذبح کے وقت) بسم اللہ اللہ اکبر کہا۔