مختصر صحيح مسلم
( پانی ، شراب وغیرہ ) پینے کے مسائل

جو شراب نشہ دار ہو وہ حرام ہے۔
حدیث نمبر: 1265
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع (ایک قسم کی) شراب کے بارے میں پوچھا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ شراب جس میں نشہ ہو، وہ حرام ہے۔