مختصر صحيح مسلم
کھانے کے مسائل

کھانا کھا لے، تو اپنا ہاتھ خود چاٹے یا دوسرے کو چٹائے۔
حدیث نمبر: 1302
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی تم میں سے کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پونچھے جب تک اس کو خود نہ چاٹ لے یا کسی کو چٹا نہ دے۔