مختصر صحيح مسلم
کھانے کے مسائل

جب لقمہ گر جائے تو اسے صاف کر کے کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1304
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ شیطان تم میں سے ہر ایک کے پاس اس کے ہر کام کے وقت موجود رہتا ہے، یہاں تک کہ کھانے کے وقت بھی حاضر رہتا ہے۔ جب تم میں سے کسی کا نوالہ گر پڑے تو اس کو (لگنے والے) کچرے وغیرہ سے صاف کر کے جو کھا لے اور شیطان کے لئے نہ چھوڑے۔ جب کھانے سے فارغ ہو تو انگلیاں چاٹے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ برکت کون سے کھانے میں ہے۔