مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں

چت لیٹ کر ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھنے کی اجازت۔
حدیث نمبر: 1357
عباد بن تمیم اپنے چچا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا کہ ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔