مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں

سونے کی انگوٹھی (اتار) پھینکنا۔
حدیث نمبر: 1373
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی تھی جب پہنتے تو اس کا نگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہتھیلی کی طرف رکھتے۔ پھر ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انگوٹھی اتار ڈالی اور فرمایا کہ میں اس انگوٹھی کو پہنتا تھا اور اس کا نگ اندر کی طرف رکھتا تھا، پھر اس کو پھینک دیا اور فرمایا کہ اللہ کی قسم اب میں اس کو کبھی نہیں پہنوں گا۔ یہ دیکھ کر لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔