مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں

جوتا اور اس کے زیادہ پہننے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1380
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک جہاد میں جس میں ہم شریک تھے، سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جوتیاں بہت پہنا کرو کیونکہ جوتیاں پہننے سے آدمی سوار رہتا ہے (یعنی مثل سوار کے پاؤں کو تکلیف نہیں ہوتی)۔