مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں

جانوروں کے چہرے پر داغنے سے ممانعت کے متعلق۔
حدیث نمبر: 1393
ناعم بن ابی عبداللہ مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا جس کے منہ پر داغ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ناپسند کیا اور ابن عباس نے کہا کہ اللہ کی قسم میں داغ نہیں دیتا مگر اس جگہ پر جو منہ سے بہت دور ہے (یعنی پٹھا وغیرہ) اور اپنے گدھے کو داغ دینے کا حکم کیا تو پٹھوں پر داغ دیا گیا اور سب سے پہلے آپ (ابن عباس) نے ہی پٹھوں پر داغا۔