مختصر صحيح مسلم
آداب کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کسی کی کنیت نہ رکھو۔
حدیث نمبر: 1396
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے مقام بقیع میں دوسرے شخص کو پکارا کہ اے ابوالقاسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر دیکھا تو وہ شخص بولا کہ یا رسول اللہ! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں فلاں شخص کو پکارا تھا (اس کی کنیت بھی ابوالقاسم ہو گی)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے نام سے نام رکھ لو مگر میری کنیت کی طرح کنیت مت رکھو۔