مختصر صحيح مسلم
دم جھاڑ کے مسائل

ہر زہر کو دفع کرنے کے لئے دم کرنا۔
حدیث نمبر: 1450
اسود کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ایک گھر والوں کو زہر کے لئے دم کرنے کی اجازت دی تھی (جیسے سانپ بچھو کے کاٹنے سے)۔