مختصر صحيح مسلم
بدفالی ، اور متعدی ( اچھوت ) بیماری

نحوست گھر، عورت اور گھوڑے میں (ہو سکتی ہے)۔
حدیث نمبر: 1493
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر (نحوست) کسی چیز میں ہے تو وہ گھر، خادم اور گھوڑا ہے۔
اس باب کے بارے میں سیدنا معاویہ بن حکم السلمی رضی اللہ عنہ کی حدیث کتاب الصلٰوۃ میں گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث: 333)