مختصر صحيح مسلم
سانپ وغیرہ کے متعلق

گرگٹوں کو مارنے کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 1501
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص گرگٹ کو پہلی مار میں مارے، اس کو اتنا ثواب ہے اور جو دوسری مار میں مارے، اس کو اتنا ثواب ہے لیکن پہلی بار سے کم اور جو تیسری مار میں مارے، اس کو اتنا ثواب ہے لیکن دوسری بار سے کم۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص گرگٹ کو پہلی مار میں مارے اس کی سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور جو دوسری مار میں مارے، اس کو اس سے کم اور جو تیسری مار میں مارے، اس کو اس سے کم۔