مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا (نبوت کے لئے) چنا جانا۔
حدیث نمبر: 1523
سیدنا واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ جل جلالہ نے سیدنا اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کنانہ کو چنا اور قریش کو کنانہ میں سے اور بنی ہاشم کو قریش میں سے اور مجھے بنی ہاشم میں سے چنا۔