مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل

پتھر کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرنا۔
حدیث نمبر: 1528
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس پتھر کو پہچانتا ہوں جو مکہ میں ہے، وہ مجھے نبوت سے پہلے سلام کیا کرتا تھا۔ میں اس کو اب بھی پہچانتا ہوں۔