مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل

چاند کا ٹوٹ کر دو ٹکڑے ہو جانا۔
حدیث نمبر: 1539
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشانی چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو حصوں میں چاند کا پھٹنا دکھایا۔