مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لوگوں کے قریب ہونا اور ان کا آپ سے تبرک لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1576
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور حجام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر بنا رہا تھا اور صحابہ رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد تھے، وہ چاہتے تھے کہ کوئی بال زمین پر نہ گرے بلکہ کسی نہ کسی کے ہاتھ میں گرے۔