مختصر صحيح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کی تعداد کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1591
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کئی نام ہم سے بیان کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور احمد اور مقفی (یعنی عاقب) اور حاشر اور نبی التوبہ اور نبی الرحمۃ (کیونکہ توبہ اور رحمت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ لے کر آئے)۔