مختصر صحيح مسلم
دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان

سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1701
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جوڑا تحفہ آیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اس کو چھونے لگے اور اس کی نرمی سے تعجب کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کی نرمی سے تعجب کرتے ہو؟ البتہ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رو مال جنت میں اس سے بہتر اور اس سے زیادہ نرم ہیں۔