مختصر صحيح مسلم
دیگر صحابہ کی فضیلت کا بیان

”غفار“ اور ”اسلم“ قبائل کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا۔
حدیث نمبر: 1732
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے (قبیلہ) اسلم کو سلامت رکھا اور (قبیلہ) غفار کو بخشا اور یہ میں نہیں کہتا بلکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے۔