مختصر صحيح مسلم
نیکی اور سلوک کے مسائل

صلہ رحمی کرنا عمر کو بڑھاتا ہے۔
حدیث نمبر: 1762
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اس کی روزی بڑھے اور اس کی عمردراز ہو تو اپنے ناطے کو ملائے۔ (یعنی رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے)۔