مختصر صحيح مسلم
نیکی اور سلوک کے مسائل

کوئی آدمی اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے۔
حدیث نمبر: 1816
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو جو کہ مسجد کے قریب تیر بانٹتا تھا، یہ حکم دیا کہ جب تیر لے کر نکلے تو ان کی پیکان (یعنی نوک والی طرف) تھام لیا کرے۔