مختصر صحيح مسلم
دعا کے مسائل

((اللھم اتنا فی الدنیا حسنۃ ....)) کی دعا۔
حدیث نمبر: 1873
عبدالعزیز (ابن صہیب) کہتے ہیں کہ قتادہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سی دعا زیادہ مانگا کرتے تھے؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگتے تھے کہ اے اللہ ہمیں دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی دے اور جہنم کے عذاب سے بچا لینا اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بھی جب دعا کرنا چاہتے تو یہی دعا کرتے اور جب دوسری کوئی دعا کرتے تو اس میں بھی یہ دعا ملا لیتے۔