مختصر صحيح مسلم
ذکر کے بیان میں

تسبیح کہنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1905
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں سبحان اللہ والحمدللہ و لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر کہوں تو یہ مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ پسند ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ (یعنی ساری کائنات)