مختصر صحيح مسلم
توبہ ، اس کی قبولیت اور اللہ کی رحمت کی وسعت

اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 1916
سیدنا ابوبردہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا اغر رضی اللہ عنہ سے سنا اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! اللہ کی طرف توبہ کرو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے ہر دن میں سو بار توبہ کرتا ہوں۔