مختصر صحيح مسلم
توبہ ، اس کی قبولیت اور اللہ کی رحمت کی وسعت

اللہ تعالیٰ کی رحمت فراخ (وسیع) ہے اور اس کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے۔
حدیث نمبر: 1923
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ مخلوقات کو بنا چکا تو اپنی کتاب میں لکھا، اور وہ کتاب اس کے پاس رکھی ہے کہ میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے۔