مختصر صحيح مسلم
توبہ ، اس کی قبولیت اور اللہ کی رحمت کی وسعت

اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی سزا کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1925
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مومن کو اللہ تعالیٰ تیار کردہ سزا (عذاب) کا علم ہو جائے تو کوئی جنت کی طمع نہ کرے۔ اور اگر کافر کو اللہ تعالیٰ کی رحمت (کی وسعت) کا علم ہو جائے تو کوئی اس کی جنت سے ناامید نہ ہو۔