مختصر صحيح مسلم
جنت کے متعلق

(کچھ) قومیں جنت میں (ایسی حالت میں) جائیں گی کہ ان کے دل پرندوں کے دلوں جیسے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 1959
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں کچھ لوگ ایسے جائیں گے کہ ان کے دل پرندوں کے دلوں جیسے ہوں گے (یعنی نرمی کے لحاظ سے یا اللہ پر بھروسہ کرنے کے اعتبار سے)۔