مختصر صحيح مسلم
فتنوں کا بیان

قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ ہرج (قتل) بہت ہو گا۔
حدیث نمبر: 2009
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی، یہاں تک کہ ہرج بہت ہو گا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہرج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قتل، قتل (یعنی خون بہت ہوں گے)۔