مختصر صحيح مسلم
فتنوں کا بیان

ابن صیاد کے قصہ کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 2051
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے دجال کے بارے میں اتنا نہیں پوچھا جتنا میں نے پوچھا۔ حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو کیوں فکر کرتا ہے؟ دجال تجھے نقصان نہ پہنچائے گا۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ کھانا ہو گا اور نہریں ہوں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہو گا، لیکن اللہ تعالیٰ پر تو اس سے زیادہ آسان ہے (اللہ تعالیٰ اس کو اس سے بھی زیادہ اختیار دے سکتا ہے اس پر کیا مشکل ہے، یعنی جو اس کے پاس ہو گا وہ اس سے مومنوں کو گمراہ نہ کر سکے گا)