مختصر صحيح مسلم
فتنوں کا بیان

اصبہان شہر کے ستر ہزار یہودی دجال کی پیروی کریں گے۔
حدیث نمبر: 2056
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اصفہان کے ستر ہزار یہودی سیاہ چادریں اوڑھے ہوئے دجال کی پیروی کریں گے۔