مختصر صحيح مسلم
دنیا سے بے رغبتی اور دل کو نرم کرنےوالی باتیں

(بعض اوقات) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ردی کھجور بھی نہ پاتے کہ اس سے اپنا پیٹ بھر لیں۔
حدیث نمبر: 2075
سیدنا سماک بن حرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو خطبہ پڑھتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس (مال و دولت) کا ذکر کیا جو لوگ حاصل کر رہے تھے اور پھر کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سارا دن بھوک سے بےقرار رہتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناقص کھجور بھی نہ ملتی جس سے اپنا پیٹ بھر لیں۔