مختصر صحيح مسلم
دنیا سے بے رغبتی اور دل کو نرم کرنےوالی باتیں

دنیا (کے مال) کی کمی، اس پر صبر کرنے اور درختوں کے پتے کھانے کے متعلق۔
حدیث نمبر: 2084
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر مارا اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کرتے تھے اور ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہ ہوتا مگر جلے ہوئے پتے اور ببول (یہ دونوں جنگلی درخت ہیں)، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی ایسا پاخانہ کرتا جیسے بکری کرتی ہے۔ پھر آج بنو اسد کے لوگ (یعنی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی اولاد) مجھے دین کے لئے تنبیہہ کرتے ہیں یا سزا دینا چاہتے ہیں، ایسا ہو تو میں بالکل خسارے میں پڑا اور میری محنت ضائع ہو گئی۔