مختصر صحيح مسلم
قرآن+مجید کے فضائل

آیۃ الکرسی کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2096
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوالمنذر! اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس کون سی آیت سب سے بڑی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوالمنذر! کون سی آیت اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس سب سے بڑی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ ((اﷲ لا الٰہ الا ھو الحی القیوم)) (یعنی آیت الکرسی) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر (خوش ہو کر) ہاتھ مارا اور فرمایا کہ اے ابوالمنذر! تجھے علم مبارک ہو۔