مختصر صحيح مسلم
قرآن+مجید کے فضائل

قرآن کے بارے میں اختلاف کرنے سے سختی۔
حدیث نمبر: 2122
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن اس وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل تمہاری زبان سے موافقت کریں اور جب تمہارے دل اور زبان میں اختلاف پڑے، تو اٹھ کھڑے ہو۔