صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي -- کتاب: غزوات کے بیان میں
30. بَابُ غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ وَهْيَ الأَحْزَابُ:
باب: غزوہ خندق کا بیان جس کا دوسرا نام غزوہ احزاب ہے۔
حدیث نمبر: 4107
حَدَّثَنِي عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , قَالَ:" أَوَّلُ يَوْمٍ شَهِدْتُهُ يَوْمُ الْخَنْدَقِ".
مجھ سے عبدہ بن عبداللہ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالصمد بن عبدالوارث نے بیان کیا ‘ ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن دینار نے ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ سب سے پہلا غزوہ جس میں میں نے شرکت کی وہ غزوہ خندق ہے۔
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4107  
4107. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سب سے پہلے میں نے جس جنگ میں شرکت کی وہ غزوہ خندق تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4107]
حدیث حاشیہ:
قبل ازیں حضرت ابن عمر ؓ نے خود فرمایا:
میں نے خود کو غزوہ احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے سامنے بھرتی کے لیے پیش کیا تو آپ نے مجھے اجازت نہ دی۔
اس وقت میری عمر چودہ سال تھی اور غزوہ خندق کے موقع پر بھرتی ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے شرکت کی اجازت دے دی اور اس وقت میری عمرپندرہ برس تھی۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4097)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4107