بلوغ المرام
كتاب الصلاة -- نماز کے احکام
11. باب صلاة المسافر والمريض
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
حدیث نمبر: 353
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: رأيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم يصلي متربعا. رواه النسائي وصححه الحاكم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو «متربعا» (چارزانو) ہو کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، قيام الليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، والحاكم:1 /258.* حفص بن غياث عنعن، وحديث البخاري يخالفه، ولو صح لكان محمولًا علي العذر.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 353  
´مسافر اور مریض کی نماز کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو «متربعا» (چارزانو) ہو کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 353»
تخریج:
«أخرجه النسائي، قيام الليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، والحاكم:1 /258.* حفص بن غياث عنعن، وحديث البخاري يخالفه، ولو صح لكان محمولًا علي العذر.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے لیکن عذر کی بنا پر چوکڑی مار کر نماز ادا کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 353